حیرت انگیز

دو سر اور ایک جسم والی جڑواں بہنوں نے شادی کرلی

ان کے شوہر جوش بولنگ نرس اور سینئر فوجی ہیں اور ایک بچی کے باپ بھی ہیں، جبکہ یہ جڑواں بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر ہیں

دو سر اور جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی 34 سالہ جڑواں بہنوں میں سے ایک نے امریکا کے سینئر فوجی افسر سے شادی کرلی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایبی اور برٹنی جڑواں بہنیں ہیں لیکن جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، ان میں سے ایبی نے شادی کرلی جس کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ان کی شادی تقریباً تین سال قبل ہوئی تھی تاہم یہ بات میڈیا پر اب سامنے آئی ہے، ان کے شوہر جوش بولنگ نرس اور سینئر فوجی ہیں اور ایک بچی کے باپ بھی ہیں، جبکہ یہ جڑواں بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔

ایبی اور برٹنی 1990 میں امریکی ریاست منیسوٹا پیدا ہوئیں تو ڈاکٹروں نے ان کے والدین سے کہا تھا کہ وہ شاید ایک رات سے زیادہ زندہ نہ رہ سکیں، ہر 40 ہزار جڑواں بچوں میں سے صرف ایک فیصد بچے ایک سال کی عمر تک زندہ رہتے ہیں۔

اگست 2021 کے آخر میں پیش کیا جانے والا ’ایبی اینڈ برٹنی‘ نامی شو بہت مقبول ہوا تھا، اس شو میں جڑواں بہنیں ایبی گیل اور برٹنی ہینسل اپنی روزمرہ زندگی شئیر کرتیں، یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں کہ دونوں بہنیں ایک دھڑ ہونے کے باوجود 30 سال سے زائد عمر تک پہنچ گئی ہیں۔

6 سال کی عمر میں یہ جڑواں بہنیں نامور میگزین اور ٹی شوز پر نظر آئیں، مگر تب سے ان کے والدین نے انہیں میڈیا سے دور رکھ کر ایک دیہاتی علاقے میں ان کی پرورش کی تاکہ وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ لڑکیاں عام انسانوں کی طرح زندگی گزارتی ہیں فرق صرف یہ ہے کہ ان کا دھڑ ایک ہے، جس کا دایاں حصہ ایبی کنٹرول کرتی ہے اور بایاں حصہ برٹنی کنٹرول کرتی ہے، ان کے اندرونی اعضا میں دو دل، 4 پھیپھڑے، 2 پِتے، 2 معدے، 3 گردے ہیں۔

جب یہ پیدا ہوئیں تو ان کے تین بازو تھے جس میں ایک بازو سرجری کے ذریعے الگ کردیا تھا، اب ان کے دو بازو، دو ٹانگیں، دو سر ہیں، یہ گاڑی چلاتی ہیں، شاپنگ کرتی ہیں اور سوئمنگ بھی کرتی ہیں۔

برٹنی کا کہنا ہے کہ یقین کریں ہم دو بہت مختلف افراد ہیں۔’، دونوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے اور تعلیم بھی حاصل کرچکی ہیں۔

ان انٹرویو کے مطابق انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔

ٹائٹینک میں ہیروئن کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ 7 لاکھ سے زائد ڈالرز میں نیلام

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ’ڈریگن بال‘ پر مبنی تھیم پارک بنانے کا اعلان

40 سالہ جیسمین دنیا کی مشکل ترین میراتھن مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں