پاکستان

دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی آر

بزدلانہ کارروائیوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجارہا ہے، پوری قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے، ترجمان پاک فوج
Welcome

پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجارہا ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں گوادر، تربت اور بشام میں بزدلانہ کارروائیاں ہوئی، مسلح افواج نے پہلی دو کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، بشام میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی واقعات کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بعض غیر ملکی عناصر پاکستان میں دہشت گردوں کی مدد میں ملوث ہیں،دہشت گردی میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایاجائے گا۔

واضح رہے کہ انگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ اُن کا ایک مقامی ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

ریسکیو 1122 بشام کے اسٹیشن ہیڈ شیراز خان نے ڈان کو بتایا کہ خودکش دھماکے کے بعد بس کھائی میں گر گئی اور اس میں آگ لگ گئی، تاہم ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے اور اب لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے، بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے حوالے