پاکستان کو 2025 تک آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی رائٹس مل گئے
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک 6 مینز اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے لیے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔
پاکستان کو 2025 کے آخر تک انٹرنیشنل کرکٹ (آئی سی سی) کی طرف سے کرکٹ نشریاتی رائٹس مل گئے، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور ٹاور اسپورٹس نے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک 6 مینز اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے لیے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔
ان دونوں کمپنیوں کے پاس پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کے نشریاتی رائٹس بھی ہوں گے۔
آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، انڈر 19 ورلڈ کپ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 شامل ہیں۔
جن دیگر آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2025، چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل 2025 اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھی شامل ہیں۔