متحدہ عرب امارات میں تقریب، ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ایک چھت تلے یکجا
موبائل اور پرس چھیننے والے ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں مگر کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے، کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا، رہنما ایم کیو ایم
متحدہ اعرب امارات (یواے ای) میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تمام دھڑے ایک چھت تلے یکجا ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق تقریب میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وزیر بابر غوری اور عامر خان نے شرکت کی، تینوں رہنماؤں نے یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر بابر غوری، عامر خان اور ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کی رمضان المبارک میں ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل اور پرس چھیننے والے ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں مگر کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے۔
رہنماؤں نے باور کروایا کہ کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔