پاکستان

پنجاب: بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ملزم خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنےگھر لے گیا اور ساتھیوں سمیت ریپ کا نشانہ بنایا، پولیس
Welcome

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں 30 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم 10 روز قبل خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنےگھر لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنےگھر لے گیا اور ساتھیوں سمیت ریپ کا نشانہ بنایا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ خاتون کو نشہ آور جوس پلاکر 3 ملزمان نے گینگ ریپ کیا اور حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑکر فرار ہو گئے۔

امریکا: عدیل عبداللہ منگی کی بطور پہلے مسلمان اپیلیٹ جج تعیناتی غیریقینی کا شکار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جلد معاہدے پر زور