پاکستان

پاک بحریہ کا کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانےکیلئے ریسکیو آپریشن

فورسز نے انتہائی سبک رفتاری سے کامیاب ریسکیو آپریشن میں تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں کردار ادا کیا، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی ماہی گیروں کی کشتی پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ نے آپریشن کے دوران کشتی پر موجود تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔

فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے، بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے حوالے

شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار، اپیلیٹ ٹریبونل نے اپیل منظور کرلی