دنیا

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں، ماہر فلکیات

سال 2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا تاہم چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں۔

اس طرح کے چاند گرہن کو پینمبرل چاند گرہن کہا جاتا ہے، جس کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے۔

چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔

پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔