پاکستان

ریکوڈک منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، وزیر اعظم

ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، کام کے لیے مقامی، بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے، وزیراعظم کو بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں کمپنی کے وفد نےوزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے جن میں سڑکوں اور مواصلات کے بہتر نظام کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

بیرک گولڈ وفد نے وزیراعظم کو ریکو ڈک منصوبے پر پیشرفت پر بریفنگ دی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کے لئے مقامی اور بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

بریفنگ دی گئی کہ بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ریکوڈک کے قریب تین سکولز قائم کیے ہیں، بیرک گولڈ کی جانب سے اب تک سو افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 70 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط

چیف سلیکٹر اور کپتان شاہین کا عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ

نعمان اعجاز کا والد بننے کی آفر ہوئی تھی، ٹھکرا دی، محمود اسلم