پاکستان

کراچی: پاک بحریہ، پی ایم ایس اے، کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، 14 کروڑ سے زائد مالیت کی شراب ضبط

آپریشن کے دوران ضبط کی گئی شراب کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئی ہے، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کسٹمز کے کراچی میں مشترکہ آپریشن کے دوران 14.6 کروڑ مالیت کی شراب ضبط کرلی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن کیا گیا جس دوران تقریباً 14.6 کروڑ روپے مالیت کی 4 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔

بیان کے مطابق مشترکہ آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی فراہم کردہ معلومات پر کیا گیا، پاک بحریہ نے ضبط کی گئی شراب کسٹمز حکام کے حوالے کردی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

پی آئی اے کی نجکاری جون تک ہو جائے گی، قانون سازی ہوچکی ہے، مصدق ملک

بابر اعظم، نسیم شاہ سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی