پاکستان

حکومت سندھ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے

محکمہ پولیس نے کراچی کے ساتھ ساتھ لاڑکانہ اورمیرپور خاص میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت سندھ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کرتے ہوئے نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ پولیس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عارب مہر کو ایس پی انویسٹی گیشن غربی ویسٹ ون تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اے آئی جی آپریشن سینٹرل پولیس آفس(سی پی او) اور شہلا قریشی کو اے آئی جی جینڈر کرائم سی پی او تعینات کردیا گیا۔

سہائے عزیز کو محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کراچی میں ایس پی ٹیکنیکل فارنزک اینڈ ایکسپلوزو اور فاروق بجارانی کو ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل کراچی تعینات کردیا گیا۔

کراچی میں عرفان بلوچ کو ڈی آئی جی غربی، احمد نواز چیمہ کو ڈی آئی جی ٹریفک جبکہ اقبال ڈار کو ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شمائل ریاض کو سینٹرل پولیس آفس میں اے ائی جی پولیس ویلفیئر اور انور کیتھران کو سی پی او میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عارف اسلم راؤ کو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی) میں ایس ایس پی جبکہ علی بخش عرف نظامانی کو اے آئی جی ایم ٹی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمود حسین کو ایس پی پرنسپل لاڑکانہ اور جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی میر پور خاص کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے تھے