پاکستان

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، اسٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس کا اضافہ

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 0.35 فیصد سے بڑھ کر 65 ہزار 731 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جو 229 پوائنٹس یا 0.35 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 731 پر پہنچ گیا، گزشتہ روز انڈیکس 65 ہزار 502 پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے اس مثبت رفتار کو انشورنس سیکٹر کی جانب سے کل کی گئی زبردست خریداری کو قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے سے مثبت رجحان کو فروغ دینے میں مدد ملی۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے مشاہدہ کیا کہ مثبت رفتار توقعات کے مطابق تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر خزانہ کی تقرری اور تمام اہداف کی تکمیل کے بعد مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد آئی ایم ایف کے ساتھ ہموار جائزے کی توقع کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1015 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

4 مارچ کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔

یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل (29 فروری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، مراد سعید، محمود خان کے کاغذات مسترد

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کل برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

سانحہ 9 مئی، سپریم کورٹ نے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی