پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو نامزد کیا ہے، اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد قائد حزب اختلاف ہوں گے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابات جیتنے کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے۔

ڈان نیوز کےمطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے امیدوار اسلم اقبال کو حلف اٹھانے نہ دینا لاقانونیت کی انتہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے، اسی طرح معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد قائد حزب اختلاف ہوں گے۔

واضح رہے کہ 7 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

کراچی: خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں مئی میں بحال ہونے کا امکان

نواز شریف کی زیرِصدارت حکومتِ پنجاب کے اجلاس پر سوالات کھڑے ہوگئے