پاکستان

اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی کا رجحان

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 74 پوائنٹس یا 0.11 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 890 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 322 پوائنٹس یا 0.5 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 138 پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم، کاروبار کا اختتام 74 پوائنٹس یا 0.11 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 890 پر ہوا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس 247 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 816 پر بند ہوا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1015 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کا رجحان کو سیاری اور معاشی محاذ پر واضح ہوتی صورتحال کو قرار دیا تھا۔

14 مارچ کو کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر بند ہوا تھا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے کمی کے رجحان کو سرمایہ کاروں کے آئی ایم ایف مذاکرات کے بارے میں محتاط رویے سے جوڑا تھا، جو نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر قیادت شروع ہو رہے ہیں، ’جنہوں نے اس سال کو ایک مشکل دور قرار دیا‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھا ہے، جو حساس قیمت انڈیکس سے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ زری پالیسی اجلاس میں شرح سود کی کمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

بلنکن کا دورہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیے

آئی ایم ایف سے متعلق سیاسی بیان بازی ملک کی تقدیر سے کھلواڑ کے مترادف ہے، فیصل واوڈا

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری