پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سامنے آگئے

پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، اس سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے، شیری رحمٰن

قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

والد اپنی بیوی کیلئے لبرل اور بیٹیوں کیلئے سخت قدامت پسند تھے، اسما عباس

موبائل فون اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی قائم

صدارتی انتخابات میں منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کردیا