پاکستان

پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ

دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے، ملزم اگر 5 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے، فیصلہ

لاہور کی فیملی کورٹ نے بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے بتایا کہ زونا ناصر کے شوہر محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن 6 ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے، ملزم اگر 5 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

ہونڈا سٹی کی قیمتوں میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا اعلان

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور