پاکستان

سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق

نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، چھ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ڈی ایس پی خالدزمان مری کو 6 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔