پاکستان

گوجرانوالہ: این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، مسلم لیگ (ن) کا امیدوار کا میاب قرار

قیوم ناہرہ نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کیے، دوسرے نمبر پر آنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کا میاب قرار دے دیے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کو تین ہزار دو سو ایک ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا، دوبارہ گنٹی پر انہیں اپنے مخالف امیدوار پر 3 ہزار 197 ووٹوں کی لیڈ ملی۔

انہوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کیے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف حمایت یافتہ آزاد بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے۔

اس طرح 75 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ فاتح قرار دیے گئے۔

9 فروری کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بلال اعجاز کامیاب قرار پائے تھے، الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

دو غلطیوں سے پی ٹی آئی کو 80 سیٹوں کا نقصان ہوا، شیر افضل مروت

چائلڈ اسٹار کو رمضان ٹرانسمیشن میں مدعو کرنے پر وسیم بادامی کو تنقید کا سامنا

پی ایس ایل 9 کے پہلے کوالیفائر میں زلمی ناکام، سلطانز نے فائنل میں جگہ بنا لی