پاکستان

راولپنڈی: سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں اسٹالز خاکستر

ریسکیو 1122 کے 11 فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز نے 3 گھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد آگ قابو پایا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

راولپنڈی میں مصریال روڈ پر واقع اکبر سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 70 سے زائد مختلف اشیا کے اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 نے تین گھنٹوں کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سستا بازار میں آگ افطاری کے وقت لگی جس نے بازار میں لگے تمام اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں جب کہ اس دوران لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے پر 11 ریسکیو فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے 3 گھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد آگ قابو پالیا۔

آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے متاثرہ بازار میں سرچ آپریشن کیا۔

آتشزدگی کے باعث 70 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاحال بازار میں آگ لگنے کی وجہ اور ہونے والے نقصان کی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

پی ایس ایل 9 کے پہلے کوالیفائر میں زلمی ناکام، سلطانز نے فائنل میں جگہ بنا لی

چائلڈ اسٹار کو رمضان ٹرانسمیشن میں مدعو کرنے پر وسیم بادامی کو تنقید کا سامنا

پاکستان میں رواں سال کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق