پاکستان

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے پاس 7 ارب 91 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔