پاکستان

حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے، عمر ایوب کا دعویٰ

اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ہم نے اسے عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا، رہنما پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہمارے پاس بانی سے ملاقات کے کورٹ آرڈرز تھے، ہمیں کہہ دیا گیا یہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، ملاقات نہیں ہوگی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ہم نے اسے عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کمیشن کے دیگر ممبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، عمرایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو یہ حکومت کینیڈا بھیج رہی ہے، سکندر سلطان راجا کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پورے پنجاب سے ہمارے 102 لوگوں کو گرفتارکیاگیا، ہمارے 2 ارکان آج بھی پابند سلاسل ہیں، حیدرمجید اور حسن نیازی آج بھی پابند سلال ہیں، سردار لطیف کھوسہ کو ہراساں کیاگیا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غیرقانونی اور غیرآئینی کام نہیں ہونا چاہیے، ان لوگوں کو برطرف کرکے ایکشن لینا چاہیے۔

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی خود گھر سے فرار ہوئے

آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر ایان علی نے کیا کہا؟

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپیئن بن گیا