سنی اتحاد کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر اراکین اسمبلی نے احتجاج میں موجود اراکین کی جانب سے بانی چئیرمین سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران بھی سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔