پاکستان

کراچی: سمندر میں ڈوبنے والے 12 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری

سمندر میں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر

کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقے حجامڑو کریک کے مقام پر کشتی ڈوبنے سے جاں بحق مچھیروں میں سے 12 کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ مزید 2 مچھیروں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سمندر میں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق اب تک 12 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے تلاش کر لیے گئے ہیں، 2 لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کا عمل تا حال جاری ہے۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں 50 ماہ گیر سوار تھے۔

کراچی اور ٹھٹھہ کےدرمیانی علاقہ حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گئی تھی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی میں سوار 50 ماہی گیروں میں سے 36 کو ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ بقیہ کی تلاش جاری کے لیے پاک بحریہ نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن شروع کردیا تھا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 3 گواہان کی شہادتیں قلمبند

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

بھارت: شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے