حقیقی آزادی مارچ کیس: فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کا استثنی منظور کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کا استثنی منظور کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکلا سردار مصروف، انصر محمود کیانی اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کی جانب سے دائر استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے سماعت 19 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ 19 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔۔