Live Election 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی منظوری دے دی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی منظوری دے دی۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پروجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکروسافٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کے لیے مدعو کیا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔
مزید کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر کے طلبہ کے لیے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔