پاکستان

سابق صدرِ مملکت عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ

صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول میں پیرا بی-2 کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکریٹری صدارتی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا۔

صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول میں پیرا بی-2 کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کو صدر مملکت کے انتخابات کے بعد عارف علوی صدرِ مملکت کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

صدر مملکت کے انتخابات میں حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدرِ پاکستان منتخب ہوگئے۔

8 مارچ کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا تھا۔

ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

10 مارچ کو کابینہ ڈویژن نے عارف علوی کو بطور صدر مملکت سبکدوش کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

پشاور: مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان تفویض، اسحٰق ڈار وزیر خارجہ، محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر

کراچی: کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق 10 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں