دنیا

بھارت اور 4 یورپی ممالک کے درمیان 100 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط

یہ تاریخی معاہدہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

بھارت اور 4 یورپی ممالک کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے گئے، 100 ارب ڈالر کا یہ معاہدہ بھارت، سوئٹزر لینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ کے درمیان طے پایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق بھارت نے اتوار (10 مارچ کو) یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے ملک میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

16 سال طویل مذاکرات کے بعد یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن اور بھارت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت سوئٹزرلینڈ ، ناروے ، آئس لینڈ اور لکٹنسٹائن کا گروپ اگلے 15 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

بدلے میں بھارت ان ممالک سے درآمد کی جانے والی صنعتی پیداوار پر عائد امپورٹ ٹیکس مکمل ختم کردے گا۔

یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن جلد بھارت میں اپنا دفتر بھی قائم کرے گی۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کے لیے برطانیہ سے مذاکرات بھی آخری مرحلے میں ہیں، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی بھارت تجارتی معاہدے کرچکا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرے گا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت مزید خوشحالی اور ترقی لائے گا۔

آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہولی وڈ ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکاروں کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت

آسکر ایوارڈز: ’اوپن ہائیمر‘ نے میلا لوٹ لیا، ’باربی‘ صرف ایک ایوارڈ حاصل کرسکی

دورانِ پرواز 28 منٹ تک سونے پر 2 پائلٹس معطل