پاکستان

نوری آباد ایم-9 موٹروے پر تیز رفتار وین بےقابو ہوکر اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

ضلع جہلم کے رہائشی وین میں سوار ہوکر کراچی آرہے تھے، تیز رفتاری کے باعث وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

نوری آباد ایم-9 موٹروے پر تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے رہائشی وین میں سوار ہوکر کراچی آرہے تھے، ایم-9 موٹر وے نوری آباد کے قریب وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 47 سالہ محمد غفار اور 42 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیراعظم کی مشاورت، رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی

پی ایس ایل 9: سلطانز 229رنز کے دفاع میں ناکام، سنسنی خیز مقابلے میں یونائیٹڈ کامیاب

آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہولی وڈ ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکاروں کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت