Live Election 2024
ایوان صدر سے آئیں شکن کو نکالا جائے گا اور آئینی صدر آصف علی زرداری آئے گا، وزیر خزانہ پنجاب
وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ایوان صدر سے آئیں شکن کو نکالا جائے گا اور آئینی صدر آصف علی...
وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ایوان صدر سے آئیں شکن کو نکالا جائے گا اور آئینی صدر آصف علی زرداری آئے گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بحال ہو گی ،پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا، عدالت کا فیصلہ ہے سنی اتحاد کونسل بھی وہیں جائیں،عارف علوی کو ایسے صدر کے طور پر جانا جائے گا جو آئین و قانون کو پامال کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر کم اور پی ٹی آئی کے ورکر زیادہ رہے، 15 سے 20 مارچ تک بجٹ سیشن شروع ہو جائے گا، خیبر پختونخوا بری طرح سے دیوالیہ ہو چکا ہے، جلد ہی صوبے کے عوام کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔