پاکستان

کراچی: مبینہ طور پر خودسوزی کرنے والے باپ کے ہاتھوں جلائی گئی بچی دم توڑ گئی

جھلسنے والے 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اہل خانہ نے متوفی عارف کی دوسری بیوی اور سالوں پر اسے جلا کر قتل کرنے کا الزام لگادیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں تین روز قبل مبینہ طور پر خودسوزی کرنے والے باپ کے ہاتھوں جلائے گئے 3 کمسن بچوں میں سے ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی، دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اہل خانہ نے متوفی کی دوسری بیوی اور سالوں پر جلانے کا الزام لگادیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دوران علاج دم توڑنے والی 4 سالہ ایمان فاطمہ کو نیوکراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

3 روز قبل عارف نے اپنے ساتھ اپنے 3 بچوں 5 سالہ حوریہ، 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 3 سالہ غلام حسین کو آگ لگادی تھی، عارف گزشتہ روز دم توڑ گیا تھا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ متوفی عارف اور اس کے تینوں بچوں کو عارف کی دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں نے آگ لگا کر قتل کیا اور خودسوزی کا ڈرامہ بنایا۔ مرنے اور جھلسنے والے بچے متوفی کی پہلی بیوی کے ہیں۔

اہلخانہ نے پولیس سے مقدمہ درج کرنے اور وقوعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

آصف زرداری بمقابلہ محمود اچکزئی: ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب آج ہوگا

پی ایس ایل9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے میں رسائی

ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس