کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ

عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مشکوک رپورٹ ہوا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا۔

میچ آفیشلز کی جانب سے ایکشن رپورٹ کیے جانے کے بعد خدشہ ہے کہ عثمان طارق کو ایونٹ میں مزید باؤلنگ سے روک دیا جائے گا۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔

عثمان طارق نے پاکستان سپر لیگ کے 3 میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔