پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری، مزید 2 ہزار 750 روپے مہنگا

اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 750 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 358 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار400 روپے ہوگئی تھی۔

پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم

فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص