Live Election 2024

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

پشاورہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو 13 مارچ تک حلف اٹھانے...

پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلا بھی عدالت کر روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلی۔