پاکستان

نیب سے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رہنما پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی ادارہ احتساب (نیب) سے رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اسٹیٹ کونسل نے اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف 2 مقدمات پولیس، 3 مقدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درج ہیں۔

ایف آئی اے کے تینوں مقدمات سائبر کرائم سے متعلق ہیں، ایف آئی اے کے 2 مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ ایک مقدمے میں ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔

درخواست گزار وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب مقدمات کی تفصیلات بھی منگوائی جائیں جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

پاناما کیس ریفرنس: حسن، حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل

میرے بغیر میری زندگی پر فلم بنانا بے وقوفی ہوگی، زینت امان

بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال