پاکستان

اوکاڑہ: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 بھائی ہلاک، والد سمیت 3 افراد زخمی

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا جبکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں شادی والے گھر میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 بھائی ہلاک جبکہ والد سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گاؤں چھ فور ایل میں شادی کی تقریب کے دوران تلخ کلامی پر ملزم ارشد نے فائرنگ کردی جس سے اس کے دو بھائی اللہ دتہ اور شہزاد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ والد سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا جبکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دے دیے۔