پاکستان

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس

کراچی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی تھی۔

مقتول کے والد کے مطابق لاریب بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کا طالب علم تھا اور بیسک اکاؤنٹنگ کی کتاب بھی لکھ رہا تھا، 6 مارچ کو اس کی کتاب کی رونمائی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تو ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مقتول کے والد کے مطابق موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا موجود تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی، لاریب کی منگنی ہوچکی تھی، آئندہ برس شادی تھی۔

روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ

جنوری میں خدمات کی برآمدات میں تنزلی

سربراہ حبیب بینک کو نومنتخب وزیراعظم کی فنانس ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان