امریکا: ریاست ٹینیسی میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک
کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کا پیغام موصول ہوا تھا کہ انجن فیل ہورہا ہے، ہنگامی لینڈنگ کی اجازت درکار ہے، چند لمحوں بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق یہ حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا کہ ان کے طیارے کا انجن فیل ہورہا ہے اور اسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت درکار ہے۔
تاہم کچھ ہی لمحوں بعد ایک انجن والا چھوٹا نجی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔