پاکستان

نیو کراچی میں باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

شہری نے 5 سالہ حوریہ، 4 سالہ ایمان فاطمہ، 3 سالہ غلام حسین کو آگ لگانے کے بعد خود کشی کی کوشش کی، چاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں باپ نے 3 بچوں اور خود کو آگ لگا لی، چاروں کو تشویش ناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ایک شخص کی اپنے تین بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش کی، نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی4 کے رہائشی نے اپنے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شہری نے اپنے 3 بچوں 5 سالہ حوریہ، 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 3 سالہ غلام حسین آگ لگانے کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے بچوں کو گھر کے قریب واقع میدان میں لے جاکر خود سوزی کی کوشش کی، انتہائی قدم اٹھانے والا شخص فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق اس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے

کراچی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتے، اس شہر کی عادت پڑ گئی ہے، منیب بٹ

کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے ایک بار پھر آرمی کی زیر نگرانی ٹریننگ کیمپ لگانے کا اعلان