لائف اسٹائل

میرے خاندان کی خواتین مردوں سے زیادہ کماتی رہیں، احمد علی بٹ

میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں لگتا تھا کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئیں، ہر طرف خواتین کی حکمرانی ہوتی تھی، اداکار

اداکار و ٹی وی میزبان احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی تربیت ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں کی خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں لیکن اس باوجود وہ کبھی مردوں کو نیچا نہیں دکھاتی تھیں۔

حال ہی میں احمد علی بٹ نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پرورش اور گھرانے میں خواتین کی اہمیت پر کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی بہتر پرورش اور تعلیم میں بھی ان کی اہلیہ فاطمہ کا ہاتھ ہے، وہ انہیں اسلامی تعلیم سمیت دنیاوی تعلیم دے رہی ہیں اور ان کی پرورش پر بہت وقت لگاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان کی پیدائش ایک ایسے خاندان میں ہوئی جہاں خواتین کی حکمرانی تھی، ان کے گھرانے کی خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں لگتا تھا کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئیں، یعنی ہر طرف خواتین کی حکمرانی ہوتی تھی۔

احمد علی بٹ کے مطابق ان کے گھرانے کی تمام خواتین ان کے گھرانے کے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں لیکن اس باوجود انہوں نے کبھی اپنے مردوں کو نیچا نہیں دکھایا، انہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کم اہم ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ الگ بات ہے کہ ان کے گھرانوں کے بعض مردوں نے خود کو اپنی خواتین سے کم کمائی پر غیر محفوظ سمجھا ہو لیکن ان گھر کی خواتین نے کبھی اپنے مردوں کو غیر محفوظ نہیں کیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بچپن میں دوران تعلیم چھٹی کلاس تک انہیں ہر آنے والی خاتوین کلاس ٹیچر اچھی لگنے لگتی تھی اور وہ انہیں ہی دیکھتے رہتے تھے۔

ان کے مطابق لیکن جیسے ہی وہ ساتویں کلاس میں داخل ہوئے تو انہیں محسوس ہوا کہ اب وہ اپنی خواتین ٹیچرز کو اچھے نہیں لگتے اور ان کے مزے ختم ہوگئے۔

اہلیہ کو شادی کیلئے منانے میں 9 سال لگے، احمد علی بٹ

بچے کی پیدائش کے وقت احمد علی بٹ ’لیبر روم‘ میں بے ہوش ہوگئے تھے، اہلیہ

فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کے خلاف ہوں، احمد علی بٹ