Live Election 2024

عمران خان نے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کو مینڈیٹ ’چوری‘ کرنے والوں کے بات کرنے سے روک دیا ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے حمایت یافتہ قانون سازوں...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے حمایت یافتہ قانون سازوں کو ان ایم این ایز کے ساتھ مشغول ہونے سے روک دیا ہے جنہوں نے ’پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا‘۔

پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے واضح ہدایات دی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے ساتھ مشغول ہونے سے ہر چیز عوام کو مذاق کی طرح نظر آئے گی۔‘

شیر افضل مروت نے کہا کہ ’عمران خان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا 15، 20 ایم این ایز کی نہیں بلکہ پوری پارٹی کی ذمہ داری ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان شا اللہ اگلی بار پوری اپوزیشن احتجاج کے لیے فلور پر کھڑی ہوگی۔‘