Live Election 2024
عمران خان، علی امین گنڈاپور کی ملاقات نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار
خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار پشاور:وزیراعلی کو حلف لئے 5 دن گزرگئے،کوئی وزیر ،مشیر ،معاون تعینات نا...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات نہ ہونے کے باعث صوبائی کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور کو حلف لیے 5 دن گزر گئے مگر تاحال کوئی وزیر، مشیر یا معاون تعینات نہ ہوسکا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات نا ہونے کے باعث کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہے، کابینہ کے ناموں پر مشاورت مکمل ہوچکے ہیں تاہم حتمی منظوری بانی تحریک انصاف دیں گے۔
ذرائء کے مطابق مشتاق غنی، ارشدایوب، ڈاکٹر امجد، شکیل احمد، خلیق الرحمٰن، فیصل خان ترکئی، فضل شکور اور طارق محمود اریانی کے نام کابینہ کے لیے زیر غور ہیں۔
علاوہ ازیں مشیران کے لیے تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کے نام زیر غور ہیں۔