Live Election 2024
محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سراپا احتجاج
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف ریلی نکالی اور آج (منگل) کو...
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف ریلی نکالی اور آج (منگل) کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے محمود اچکزئی کو اپنا امیدوار نامزد کرنے والی جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی چھاپے کی مذمت کی۔
کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس چھاپے کے دوران سرکاری ملکیتی اراضی کے ایک حصہ پر محمود خان اچکزئی کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں اور حامیوں نے ان دعووں کو مسترد کیا ہے اور چھاپے کے خلاف احتجاج کے لیے کوئٹہ میں ریلی نکالی، وکلا برادری نے بھی ہڑتال کی اور بطور احتجاج ضلعی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔