Live Election 2024

مریم نواز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرر پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، امریکا

امریکا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنےکو تیار شہبازشریف کےساتھ مل کرمشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے،امریکا...

امریکا نے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرر کو پاکستانی سیاست میں سنگ میل قرار دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطاق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سیاسی زندگی میں خواتین کی مکمل شمولیت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، شہباز شریف کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ خوشحال، جمہوری پاکستان دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔