کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

دورے کے دوران سی ای او نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیویز بورڈ کے 2 رکنی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفد میں چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے۔

دورے کے دوران وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔

کیوی وفد آج دوپہر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام

اہل خانہ کے انتقال کے بعد گھر اور گاڑیاں گئیں توایک خاندان نے گھر میں پناہ دی، فلم اسٹار لیلیٰ

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا