Live Election 2024

الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

حامد رضاکی پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، قانون کے مطابق یہ نشستیں کسی اور کو...

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے زیادتی کی، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، قانون کے مطابق یہ نشستیں کسی اور کو نہیں دی جا سکتیں، الیکشن کمیشن نے ہمارے وکلاء کے دلائل نہیں سنے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، الیکشن کمیشن نے زیادتی کی۔