Live Election 2024

نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی رہما اسد قیصر

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو مشورہ دیں گے کہ وہ ’نگران حکومتوں‘ کے تصور کو...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو مشورہ دیں گے کہ وہ ’نگران حکومتوں‘ کے قانون کو تبدیل کرنے کے لیے بات کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، میں اپنی پارٹی کے ساتھ یہ بات اٹھاؤں گا کہ نگران حکومت ہونی ہی نہیں چاہئے، پنجاب کی عبوری حکومت ڈیڑھ سال اقتدار میں رہی جب کہ عبوری حکومت کی آئینی حد 90 روز تھی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا مینڈیٹ واپس لے گی، پارٹی کسی سے تصادم نہیں چاہتی، ہم اپنا قانونی حق چاہتے ہیں، ہمارا حق ہمیں فارم 45 کے مطابق واپس دیا جانا چاہیے۔