پاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج نوید اقبال نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج نوید اقبال نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سابق رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نےسابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور ان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

بلاول بھٹو کی میثاق مفاہمت کی حمایت، عدالتی و انتخابی اصلاحات کا مطالبہ

اننت امبانی کی شادی پر بل گیٹس نے کیا کہا؟

نائب امریکی صدر کا اسرائیل کے بجائے حماس سے جنگ بندی کا مطالبہ