Live Election 2024

عوام نے ایسا مینڈیٹ دیا ہے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےایسا مینڈیٹ دیا ہے تمام...

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے عوام نےایسا مینڈیٹ دیا ہے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایوان تمام اداروں کی ماں ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہم انہیں مشکلات سے نکالیں گے۔

بلاول بھٹو نے درخواست کی کہ احتجاج کے نام پر ایک دوسرے کو گالیاں نہ دی جائیں اور قومی اسمبلی میں تمام تقریریں سرکاری ٹی وی پر لائیو دکھائی جائیں، ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا سونامی ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایوان میں کہا کہ اس ایوان میں کسی ایک جماعت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، عوام نےایسا مینڈیٹ دیا کہ تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن مین بتایا کہ وہ ہماری آپس کی لڑائی سے تنگ آگئے ہیں، اب ہمیں آپس میں بات کرنی ہوگی، عوام نے ہمیں گالیاں دینے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیے ووٹ دیا ہے، سیاست کا ضابطہ اخلاق بنالیں گے تو 90 فیصد مسائل ختم ہوجائیں گے۔


مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔