Live Election 2024

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ فاشزم کی انتہا ہے، عمر ایوب

رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف...

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کو سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ فاشزم کی انتہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میں محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، محمود اچکزئی کے گھر کارروائی کی گئی وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا میری کل کی تقریر کو مکمل براہ راست نہیں دکھایا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری معصوم ورکر کو احتجاج کرنے پر پولیس نے اس پر تشدد کیا، ہم اس معاملے پر آپ کی توجہ دلانا چاہتے ہیں، انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان کو فوری ہٹایا جائے۔


مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔