پاکستان

9 مئی والی ذہنیت ملکی ترقی کو روک رہی ہے، مریم اورنگزیب

انہیں خوف ہے مسلم لیگ (ن) آگئی ہے تو کہیں ملکی حالات اچھے نہ ہوجائیں، انہوں نے تو ساڑھے 4 سال عوام کو لوٹا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی والی ذہنیت ملکی ترقی کو روک رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پھر 9 مئی والے ایوان میں پہنچ گئے تھے، 9 مئی والوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ہے، آج بھی 2013 کا رویہ اور ذہنیت دیکھی گئی، پاکستان تحریک انصافی کی سوچ نے نوجوانوں کو بدتمیزی سکھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی تھی، ہم نے تو ملک دشمنی نہیں کی مگر انہیں خوف ہے مسلم لیگ (ن) آگئی ہے تو کہیں ملکی حالات اچھے نہ ہوجائیں، انہیں تکلیف ہے کہ ملک کہیں ترقی نہ کر جائے، انہوں نے تو ساڑھے 4 سال صرف عوام کو لوٹا ہے۔

مریم اورنگزیب نے دریافت کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ انہوں نےدھاندلی کا شور مچاکر ملک میں تماشہ لگایا ہوا ہے، اگر کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں، الیکشن کمیشن جاکر کہتےہ یں ثبوت چاہیے تو ٹی وی سے لیں، یہ اسی طرح شور مچاتے،پیٹتے رہیں گے، یہ جہاں جیتے وہاں الیکشن شفاف تھے اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی کے الزام لگائے، عوام نے انہیں پارلیمان بھیجا لیکن ان کے نصیب میں وہاں بیٹھنا نہیں کھڑا ہونا لکھا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ شہبازشریف نے انہیں مل بیٹھنےکی دعوت دی مگر یہ انتشار پسنداور فتنہ پھیلانے والے لوگ ہیں، یہ لوگ ملکی ترقی نہیں چاہتے، انہیں 9 مئی کا بہانہ چاہیے، یہ چاہتےہیں ملکی ترقی رک جائے.

ان کا کہنا تھا کہ آج اللہ کے کرم سے شہباز شریف کے وزیراعظم کا انتخاب ہوا، پارلیمان کے اندر تمام اتحادیوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا، شہبازشریف نے ایوان میں اپنا وژن دیا ہے اور تمام اتحادی مل کر اسے مکمل کریں گے، پاکستان کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ شہباز شریف پنجاب کے بعد یہاں خدمت کریں گے، شہباز شریف نے پہلے بھی پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، انہوں نے پہلے بھی اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، ملک کی ٹرانسپورٹ، سڑکیں، اور بجلی کے منصوبوں پر پنجاب میں انتھک محنت کی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اتحادی حکومت پہلے بھی 16 ماہ اکھٹی رہی ہے، ہمارا مقصد تھا 16 ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔

کل تک گوادر سے بارش کے پانی کی نکاسی ہو جائے گی، سرفراز بگٹی

بیرسٹر گوہر دوسری مرتبہ پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

کراچی: افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار