کھیل

قومی انڈر 19 ٹیم کے فٹبالر فرحان خان انتقال کر گئے

افسوسناک واقعے کی خبر کی اطلاع پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دی گئی۔

قومی انڈر 19 فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرحان خان انتقال کر گئے۔

افسوسناک واقعے کی خبر کی اطلاع پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ انڈر 19 پاکستان فٹ بال ٹیم اور ایئر فورس کے کھلاڑی فرحان خان کی موت پر ہمیں بہت دکھ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فٹبالر کی موت روڈ حادثے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ صوابی شہر میں جہانگیرہ روڈ پر پیش آیا جہاں فرحان خان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے پر فرحان خان سڑک پر ہی زخمی حالت میں کافی دیر پڑے رہے اور پھر انہیں صوابی کے ڈسٹرک ہیڈکواٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پی ایس ایل9 میں لاہور قلندرز کو پہلا پوائنٹ مل گیا، آج ہونے والے دونوں میچ منسوخ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

پی ایس ایل چھوڑنے والے پولارڈ کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کی تصاویر وائرل